اٹلی : (ویب ڈیسک) انٹر میلان نے 13 برس بعد چیمپئنز لیگ فٹ بال کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں انٹر میلان نے اے سی میلان کو ایک صفر سے شکست دے دی ۔
میلان کے سین سرو اسٹیڈیم میں انٹر میلان نے اے سی میلان کے خلاف سیمی فائنل کا دوسرا لیگ دو صفر کی برتری سے شروع کیا، ابتدائی منٹوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے مگر کامیابی کسی کو نہ مل سکی۔
اے سی میلان کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا لیکن پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے گول پر حملہ آور ہوئے مگر اُن کی یہ کوششیں بے سود رہیں۔کھیل کے 74ویں منٹ میں انٹر میلان نے موو بنایا جس پر لوکاکو نے مارٹینز کو پاس دیا جنہوں نے گیند کو جال میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔
میچ ایک صفر سے انٹر میلان کی جیت پر ختم ہوا جس نے سیمی فائنل کے دونوں لیگ میں تین صفر کی برتری کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کا دوسرا میچ آج کھیلاجائے گا جس کی فاتح ٹیم فیصلہ کن معرکے میں انٹر میلان کے خلاف 10 جون کو مدمقابل آئے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

