لاہور: (ویب ڈیسک) ریاستی عناصر کی جانب سے ملک کو بدترین لاقانونیت اور انتشار کی جانب دھکیلنے کی کوششیں کرنے پر تحریک انصاف کے قائدین کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا۔
زمان پارک میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے، اجلاس میں حکومت کی جانب سے آئین سے انحراف اور سپریم کورٹ کے حکم نامے کو پیروں تلے روندنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے قائدین، کارکنان اور شہریوں کے خلاف غیرقانونی کریک ڈاؤن پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ریاستی عناصر کے ہاتھوں ماورائے قانون اقدامات کے ذریعے انسانی حقوق، چادر و چار دیواری کی پامالیوں، زیرحراست ہزاروں سیاسی قیدیوں کی صحت، سلامتی، ان سے روا رکھے جانے والے برتاؤ اور قانونی حقوق کا جائزہ لیا جائے گا، قانون سے بدترین انحراف کو فروغ دیکر ملک میں لاقانونیت کو اندازِ حکمرانی بنائے جانے کیخلاف حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔
تمام قید کارکنوں کو قانونی معاونت کی فراہمی اور رہائی کے انتظامات کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، جھوٹ اور الزام تراشی کو ریاستی بیانیہ بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف بھرپور حکمت عملی پر بات ہو گی، پاکستان میں آئینی و سیاسی حقوق کو کچلنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی حکمت عملی طے ہو گی، آئین کے تحفظ اور عدلیہ سے یکجہتی کی تحریک کے خدوخال بھی اجاگر کیے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

