اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی سے 25 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بات آئی جی اسلام آباد کو اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی بابت پیش کی جانے والے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے ہنگامہ آرائی ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کر کے 12 گاڑیاں اور 34 موٹر سائیکلیں نذر آتش کیں، ترنول، سنگنای اور رمنا تھانوں پر حملے کیے۔
آئی جی اسلام آباد کو پیش کی جانے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد مظاہروں سے پولیس کے 71 اور ایف سی کے 11 اہلکا ر زخمی ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اپنے سربراہ کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ احتجاج اورتوڑ پھوڑ پر شر پسند عناصر کے خلاف 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور پر تشدد کارروائیوں میں ملوث 564 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

