کوئٹہ :(ویب ڈیسک) 34ویں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری ہیں ، نیشنل گیمز کی مشعل آج لاہور سے کوئٹہ پہنچے گی۔
34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل لاہور سے سہ پہر 3بجکر30 منٹ پر کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچے گی ، مشعل سابق اولمپئین اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی وصول کریں گے ۔
مشعل کو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد ایوب اسٹیدیم پہنچائی جائے گی ، 34 نیشنل گیمز کی مشعل کے سفر کا آغاز کراچی سے ہوا تھا جو اسلام آباد ،پشاور، مظفر آباد اورلاہور سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچ رہی ہے ۔
نیشنل گیمزمیں 6ہزار سے زائد کھلاڑی 32مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
کھیلوں کے پہلے روز ہاکی کے مقابلے ہوئے جس میں ویمنز ہاکی میں واپڈا نے سندھ کیخلاف آٹھ گول سے کامیابی سمیٹی ، آرمی اور پنجاب کے درمیان مقابلہ چار ۔چارگول سے برابر رہا۔
دوسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ، یزدان ہائی سکول میں ویمن فٹبال کے دو مقابلے ہوئے جس میں پہلا مقابلہ بلوچستان ویمن فٹبال کی ٹیم اور پولیس ویمن کے درمیان ہوا۔
ان مقابلوں میں پولیس نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے مقابلے میں پاک آرمی نے واپڈا کو دو صفر سے شکست دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

