Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کاآغاز

By adminمئی 14, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

انقرہ :(ویب ڈیسک) ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج ہورہے ہیں ، صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردگان سمیت تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔
ملک بھر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، 28ویں دور کی پارلیمنٹ کے تعین کے لیے ہونے والے عام انتخابات میں ترکی بھر میں 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد پارلیمانی امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ترکیہ اور ترکیہ سے باہر مقیم تقریباً ساڑھے چھ کروڑ سے زائد ووٹرز رائے شماری میں حصہ لیں گے، انتخاب سے قبل ترک صدر اور ان کے حامیوں نے تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز ادا کی اور کامیابی کی دعائیں مانگی۔
رپورٹس کے مطابق ترک ووٹر 14 مئی کو پانچ سال کیلئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ملک کے اقتدار کا فیصلہ کریں گے، یہ الیکشن ایک ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب ترکی کو معاشی بدحالی، مہنگائی اور فروری میں آنیوالے شدید زلزلے کا سامنا کرنا پڑا۔
ترکیہ کی سپریم کونسل چیئرمین احمد ینر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی زیادہ پارٹیاں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، صدر رجب طیب، کمال قلیچ دار اوغلو اور سنان اوغنان براہ راست صدارت کے عہدے کیلئے امیدوار ہیں البتہ محرم اینجہ الیکشن سے قبل اپنی دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ٹیکنالوجیکل، انفراسٹرکچرل، ممکنہ بجلی کے تعطل یا سائبر حملوں سے بچاؤ سمیت سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ تمام انتظامات کے ٹرائل ٹیسٹ بھی کرلیے گئے ہیں۔
سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثر علاقوں میں بھی آج پولنگ کا عمل ملک بھر کے ساتھ جاری رہے گا۔
چیئرمین احمد ینر نے بتایا کہ زلزلہ کے سبب بے گھر ہوکر دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے والے افراد بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، رجسٹریشن کے عمل کے بعد اب وہ اپنے موجودہ مقام سے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
اوورسیز بیلٹنگ کے حوالے سے چیئرمین احمد ینر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں صدارتی، پارلیمانی انتخابات کیلئے اوورسیز ووٹنگ کا عمل 9 مئی کو ختم ہو گیا تھا، اس دوران 73 ممالک اور 156 فارن آفسسز میں کاسٹ ہونے والے 1.8 ملین اوورسیز ووٹ ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
چیئرمین سپریم الیکشن کونسل احمد ینر کا کہنا تھا آج ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شام پانچ بجے شروع ہو جائے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کو کامیابی کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے ، رپورٹس کے مطابق فیصلہ نہ ہوسکا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.