کراچی :(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلشن سرجانی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کوموت کےگھاٹ اتار دیا۔
بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی میں دیور کی فائرنگ سے نورین بی بی ہلاک ہوگئی، اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ملزم رفاقت علی کا دماغی توازن خراب ہے۔
ڈی ایچ اے فیز سکس خیابان ہلال میں بندوق صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کا ایک اور واقعہ ملیر 15 میں بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا جہاں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب جشن مناتے ہوئے چلائی جانے والی گولی ایک باراتی کو جا لگی، مقتول کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا۔
گلستان جوہر بلاک پندرہ میں پاور ہاﺅس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جبکہ اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ڈکیتی مزاحمت پر فا ئرنگ سے شہری زخمی ہوگيا۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واٹر پمپ کے علاقے سے اسلحہ برآمد کیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

