اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو اپنی چوری پکڑے جانے کا ڈر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال اور سکول جلانا کیا کوئی عوامی ردعمل ہے ؟ پولیس نے ذمہ داری کے ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ مظاہروں کے دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک ضمانتی وارنٹ لے کر گئے تو ان پر پیٹرول بم پھینکے گئے تاہم عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ عمران خان کے دور میں مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور عمران خان نے سی پیک سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچایا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ایک محسن کشن شخص ہے اور عمران خان نے 4 سال ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ عمران خان کہتے ہیں مجھے گرفتار کیا گیا تو پھرردعمل آئے گا پھر مسلح شرپسندوں نے املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی جبکہ عمران خان عدم اعتماد کینسل کرانے کے لیے ایوان صدر میں میٹنگز کرتے رہے۔ نیب قوانین میں اصلاحات کر کے 90 روز کے ریمانڈ کو 15 دن تک لے آئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

