اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے۔
پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے کارکنوں کے نام وڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 3 رکنی بینچ اور ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک مجرم کو تحفظ دیا ہے، ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے، ججز پاکستان کے غریب عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں، ججز آج آئین، قانون اور عدالتی روایات کو پامال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یکطرفہ طور پر ایک مجرم کو تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، مجرم کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ آئندہ بھی جرائم کرے اور معیشت کو تباہ کرے، ہم پہلے بھی میدان میں رہے ہیں، آج ایک بار پھر میدان میں آنے کی ضرورت پڑی ہے، عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ انصار الاسلام کے سالار اور رضاکار نظم کو برقرار رکھنے کیلئے پہنچیں، وکلاء برادری سے بھی اپیل ہے کہ قانون کے تحفظ کیلئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے، وکلاء نے ہمیشہ اس مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں، آج ایک بار پھر ضرورت پڑی ہے کہ وکلاء بھی میدان میں آئیں۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اپیل کرتا ہوں کہ اس احتجاج کو قومی احتجاج بنائیں، اداروں کی بے راہ روی، جانبداری اور اختیارات سے تجاوز پر قوم احتجاج کرتی ہے، شاہراہ دستور پر اکٹھے ہو کر مضبوط پیغام دیں گے کہ عدالت اپنے اس رویے سے باز آجائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

