کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں گے پیپلز پارٹی جیتے گی۔
کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا، یہ جلسہ عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کیا گیا ہے، اس سے قبل کراچی میں کبھی پیپلز پارٹی کا میئر نہیں بن سکا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابات میں دھاندلی ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ 1979ء میں غیر جماعتی انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی نے عوام دوست کے نام سے انتخابات میں حصہ لیا، کراچی میں عوام دوست کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتے، زیادتی نہیں ہوتی تو عبدالستار افغانی کراچی کا مئیر نہیں ہوتا۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے، ہم مطمئن اس وقت ہوں گے جب پیپلزپارٹی کا مئیر کراچی کے مسائل حل کرے گا، مئیر ہمارا آ رہا ہے، کراچی کی 104 یونین کمیٹیز جیتی ہیں، 13 ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی جیتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

