تازہ تر ین

آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کا بیان بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے:وزیراعظم شہباز شریف

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کا بیان بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے عمران نیازی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا، اسی وجہ سے وہ پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے دہشت گردی کے واقعات کئے، حالیہ واقعات عمران خان کی ماسٹر مائنڈنگ کا اعتراف بھی ہیں، قومی تنصیبات پر حملے ہماری سیاست میں ناقابل تصور ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv