لاہور: (ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاہور کے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے بیشتر شرپسندوں کی شناخت کر لی۔ لاہور کے جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) اور دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث بیشتر افراد کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شناخت کرلی ہے، ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
مشتعل افراد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پرتشدد کارکنان مسلح آتشیں اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم سے لیس تھے، ان شرپسندوں میں لاہور کے رہائشی دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، علی حسن عباس، چودھری مسعود معراج، علی افتخار، وقاص پرویز، یوسف گلزار اور محمد ارسلان شامل ہیں۔
جن شرپسندوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں لودھراں کے محمد تیمور جعفر، پاکپتن کے عامر حمزہ، ملتان کے سجاد سعید اور اوکاڑہ کے علی رضا بھی شامل ہیں۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تمام ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کرائے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

