تازہ تر ین

کراچی میں شدید حبس، آج بھی پارہ 38 ڈگری کو چھونے کا امکان

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کراچی مئی کے گرم اور مرطوب دنوں کی لپیٹ میں ہے، صبح سے ہی شہر میں حبس محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا اور پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے بیشتر حصے میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔
کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں معمول کی اوسط سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ شہر قائد میں مئی میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv