کراچی: (ویب ڈیسک) سرکاری و نجی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار افراد کے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کردئیے۔ کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو لاڑکانہ ، سکھر، جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ 263 سے زائد گرفتار افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کی آڑ میں افغان باشندوں نے بھی لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد میں حصہ لیا، ایم پی او کے تحت نظر بند کیے جانے والے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

