Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اسلام آباد ہائیکورٹ کاعمران خان کو 17 مئی تک کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

By adminمئی 12, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 17 مئی تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عمران خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، 9 مئی کو 2 کیسز میں ہائی کورٹ پیش ہونا تھا، عدالت نے پہلے بھی 2 مقدمات میں ضمانت کے کیسز کچہری کو نہیں بھجوائے، عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت کے کیسز اپنے پاس ہی رکھے، ایف 8 کچہری میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کے باعث دونوں کیسز ہائی کورٹ میں ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ اس کیس کو بھی ہائی کورٹ میں ہی سنا جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کیس ہے جس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا، ایک درخواست کل جلدی میں بھی دائر کی ہے، عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا، گرفتاری غیر قانونی قرار دیے جانے کے باوجود وہ اب بھی پولیس پروٹیکشن میں ہیں، ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب تھی، آج ہمیں بھی کورٹ آنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان کا گرفتاری کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں تھا، عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی بتایا کہ وہ ملکی حالات سے بے خبر تھے۔
جسٹس میاں گل حسن نے سوال کیا کہ کیا پٹیشنر کی پالیسی ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے؟
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جی! پٹیشنر نے سپریم کورٹ میں بھی تمام چیزیں واضح کر دی تھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کرے۔
جسٹس میاں گل حسن نے سوال کیا کہ اس احاطے سے جو غیر قانونی گرفتاری ہوئی کیا اس کا مقدمہ درج ہوا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامان کی توڑ پھوڑ ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ 17 مئی تک عمران خان کو کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ عمران خان واضح ڈیکلریشن دیں کہ جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا کہ ریاست عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنائے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.