تازہ تر ین

اپر چترال: تین بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

چترال : (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے علاقے بونی میں 3 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں بچوں کا تعلق بونی کے نواحی گاؤں گہلی سے تھا، بچوں کی عمریں ، 13، 14، 15برس تھیں۔
ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر تینوں بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کردی ہیں ، بچوں کی شناخت مرتضی ولد خوش ، محبوب ولد بشارت ، فیاض ولد موسار ساکنان گہلی بونی سے ہوئی ہے۔
ریسکیو کے مطابق بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv