لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا، انسپکٹر جنرل پولیس نے امن وامان کی صورتحال اور شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو صوبے میں امن وامان کیلئے تمام قانونی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے شرپسندوں اور حملہ آوروں کی جلد شناخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کر کے دہشتگردی کا بد ترین مظاہرہ کیا گیا، کورکمانڈر سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، حملہ آوروں کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث بلوائیوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

