لاہور، کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئر پورٹس کیلئے مختلف ایئرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی 12 پروازیں منسوخ یا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال ہے۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافر کم ہونے کی وجہ سے فلائٹس متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ کے آمد اور روانگی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کیلئے پرواز ای آر 811 اور ای آر 812، مدینہ کیلئے پی کے 743، مسقط کیلئے سلام ایئر کی پرواز او وی 292، دبئی کیلئے امارات ایئر کی پرواز ای کے 605 اور 604، ای کے 609 اور 608، مسقط کیلئے ڈبلیو وائی 323 اور 324، ریاض کیلئے پی کے 729، بغداد کیلئے پرواز آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 پی آئی اے کی باکو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 154 منسوخ کی گئی ہے۔
کراچی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 369، پی ایف 121 اور پی ایف 122، 9 پی 670 اور 9 پی 871 ، پی اے 200، پی ایف 127، ای آر 502، لاہور کیلئے پی کے 302 اور پی کے 303، 9 پی 840 اور 9 پی 841، پی ایف 141، ای آر 520، پی اے 406، پی کے 306، پی ایف 147، تربت کیلئے پی کے 501 اور پشاور کیلئے پی کے 350 اور پی کے 351 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

