تازہ تر ین

احتجاج کی کال واپس، تحریک انصاف کی کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال واپس لیتے ہوئے کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان کی رہائی پر تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی، پاکستان تحریک انصاف پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف امید کرتی ہے کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کا خیال رکھیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد زمان پارک سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مٹھاٸی تقسیم کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv