ہیلنسکی : (ویب ڈیسک ) فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے علیحدگی کے متعلق آگاہ کیا ۔ سنا مارین نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ ہم 19 سالہ ساتھ پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی کے شکرگزار ہیں اور ہم اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اچھے سے پیش آتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم بطور خاندان ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم سنا مارین اور ان کے خاوند مارکس 16 برس سے ساتھ تھے لیکن ان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، دونوں کی 5سال کی بیٹی بھی ہے ۔ سنا مارین 34 برس کی عمر میں 2019 میں فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں ۔ خیال رہے کہ فن لینڈ کی وزیراعظم عام انتخابات میں شکست کے بعد بہت جلد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

