لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 7 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے جن میں تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت پر قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی ، فرخ حبیب کی ایما پر میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید مسلح ہو کر مشتعل ہجوم کی قیادت کر رہے تھے، میاں محمود الرشید نے دستی اسلحے سے فائرنگ کی جس سے عبدالقدیر جبکہ میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے عبداللہ نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، اسد زمان ، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔
واضح رہے کہ د و روز میں مظاہرین سے جھڑپوں میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت 53 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

