کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کبھی سیاستدان کی گرفتاری پر خوشی نہیں مناتے، سیاستدان کی گرفتاری سے پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ 2 دن پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دن ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی شروع دن سے نیب کے خلاف ہے جبکہ تحریک انصاف نیب کا دفاع کرتے آرہی ہے، خان صاحب نے مہم شروع کروائی کہ نیب کو بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے میاں صاحب کی حکومت میں بھی کہا تھا نیب کو بند کیا جائے، ہماری بات نہیں مانی گئی، آج ہمارے اتحادی ہمارے مؤقف پر آگئے ہیں، ہم سب کا مطالبہ تھا کہ نیب ریفارمز کی جائیں، ہم نیب ریفارمز لے کر آئے، اب 90 روز کے بجائے 14 روز نیب کی قید میں رہ سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب نیب ریفارمز سے عمران خان خود فائدہ لے رہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کا پیسہ ہے، سندھ کے عوام کا پیسہ ہے، عمران خان احتساب کا نام لینے والے وزیراعظم تھے، خان صاحب کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ عوام کا لوٹا پیسہ واپس لے کر آئیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ خان صاحب پر سنگین الزامات ہیں، آپ یا میں اس جرم میں ملوث ہوتے تو ہم جیل کے اندر ہوتے، خان صاحب نے اپنی سیاست اس بات پر چمکائی کہ ملک میں احتساب ہو، ہونا یہ چاہیے تھا کہ خان صاحب گرفتار ہوتے، خان صاحب کی جماعت کہتی دیکھو ہمارا قائد کتنا بہادر ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کو قانون اور آئین کے تحت کرپشن کیسز کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتاری پر پرامن احتجاج کی کال دینی چاہیے تھی، تحریک انصاف نے پہلے سے فیصلہ کیا کہ ردعمل سیاسی نہیں ہوگا، پتھر، لاٹھی، بندوق اٹھا کر ریاست پر حملہ کیا گیا، اس طرح کے حملوں کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ کوشش تھی کہ ملک میں الیکشن ہوں، ہم کوشش کر رہے ہیں سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہو، میں کافی پرامید تھا کہ ہمارا سیاسی ڈائیلاگ کامیاب ہوجائے گا، آج بھی چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، ہماری ڈیمانڈ ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز اس مشکل صورتحال کا مقابلہ کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

