تازہ تر ین

چنیوٹ: آتش بازی کا سامان بناتے گھر میں دھماکا، ماں بیٹا جاں بحق

چنیوٹ: (ویب ڈیسک) آتش بازی کا سامان بنانے کے دوران گھر میں دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر ماں اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ ٹبہ کمانگراں میں پیش آیا جہاں گھر میں آتش بازی کا سامان بناتے ہوئے دھماکا ہوا، دھماکے سے لگنے والی آگ میں شہناز بی بی اور اس کے 2 بیٹے عمران اور قیصر جھلسنے سے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شفٹ کیا گیا، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہناز بی بی اور ان کا بیٹا عمران چل بسا جبکہ قیصر کی حالت بھی نازک بیان کی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv