تازہ تر ین

عمران خان کی گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔
قبل ازیں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا جبکہ آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv