پشاور: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات افسوسناک ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی درخواست پر سماعت ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے ملک کے موجود حالات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجود حالات افسوسناک ہیں۔
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئیے کہ اس غیریقینی صورت حال سے سارے لوگ پریشان ہیں، اللہ کرے کہ جلد از جلد اس ملک سے یہ مسائل ختم ہو جائیں تب ہی یہ ملک ترقی کرے گا۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ اسمبلی تحلیل کو 90 دن گزر گئے ہیں ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، آئندہ ہفتے اس کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
چیف جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں بھی اس کا احساس ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، ہم سے زیادہ اس ملک کی فکر کس کو ہوگی۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہم باہمی مشاورت کر کے آپ کو آئندہ سماعت کی تاریخ دینگے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

