تازہ تر ین

اسدعمر کواسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اسد عمر کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہاہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بھی جاری ہے، آج صبح پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی کو بھی گرفتار کیا ہے۔
گزشتہ روز کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گرفتار کیا تھا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv