Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کیس، ڈی جی نیب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

By adminمئی 9, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے طلب کرنے پر ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان بیگ عدالت پیش ہو گئے۔
عدالت پیش ہونے سے قبل پہلے سرکاری اداروں کے حکام نے مشاورت کی، ڈی جی نیب ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد مشاورت میں شریک ہوئ، سرکاری افسران کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیمبر کے عقبی لان میں کی گئی۔
وقفے کے بعد عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کا دوبارہ آغاز یکم مئی کو وارنٹ جاری کیا گیا تھا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب وارنٹ پر عملدرآمد کیا گیا تو نیب کا کوئی افسر موجود تھا؟، پراسیکیٹر نے بتایا نیب کا افسر بیلا روڈ پر موجود تھا، نیب کا تفتیشی افسر ابھی کمرہ عدالت میں موجود نہیں۔
پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ نیب نے وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے وزارت داخلہ کو 8 مئی کو خط لکھا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا میرا مرکزی کنسرن یہ ہے کہ عدالت کے اندر کچھ کام ہوا، بظاہر یہ کام غلط ہی ہوا ہے، کیا عدالت کے احاطے سے گرفتاری ہو سکتی ہے؟، پراسیکیوٹر نے بتایا گرفتاری میں مزاحمت کی جائے تو قانون اجازت دیتا ہے کہ سختی کی جائے، انکوائری کو انوسٹی گیشن میں کنورٹ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا ہر کیس میں نیب وارنٹ گرفتاری پر ایسے ہی عمل کرتی ہے، میرے علم کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک بار ایسی گرفتاری ہوئی تھی، حارث سٹیل کیس میں سپریم کورٹ سے ایسی گرفتاری ہوئی، عمران خان کی وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے فوری طور پر گرفتار شخص کی رہائی کا حکم دیا تھا، عدالتی احاطے سے گرفتاری پر معاونت کریں۔
پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو مزید بتایا کہ قانون کے مطابق کسی گھر یا جگہ پر گرفتاری کے وقت کھڑکیاں دروازے توڑے جا سکتے ہیں، عدالت نے پوچھا یہ بتائیں جو آج عدالت کے احاطے میں ہوا وہ قانونی ہے؟، عدالت کے عزت وقار اور وکلاء کے ساتھ جو ہوا اس پر جو کرنا ہے وہ مجھے پتہ ہے، ابھی مجھے یہ بتائیں کہ جو گرفتاری ہوئی وہ کیسے قانون کے مطابق ہے۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وارنٹ کسی بھی جگہ پر ایگزیکیوٹ کئے جا سکتے ہیں، دوران سماعت صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن روسٹرم پر آئے اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر آج حملہ کیا گیا، کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ ہائیکورٹ میں شیشے توڑ کر کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی، چیف جسٹس نے کہا ہائیکورٹ کے سٹاف اور پولیس والوں کو بھی مارا گیا۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب سے پوچھیں کہ انکوائری کو انوسٹی گیشن میں کب بدلا گیا، 30 اپریل کو ایک خبر سے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا پتہ چلا، دو مئی کو خبر سے متعلق نیب کو نوٹس بھیجا، نوٹس میں نیب کو کہا کہ اگر انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا جا چکا ہے تو کاپی فراہم کریں۔
خواجہ حارث نے مزید بتایا کہ بدنیتی صاف ظاہر ہے، ہمیں کوئی کاپی فراہم نہیں کی گئی، قانون کے مطابق انوسٹی گیشن کی کاپی ہمیں فراہم کرنا لازم تھی، عمران خان آج القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کیلئے بائیو میٹرک کرا رہے تھے، مجھے خدشہ تھا کہ یہ ایسا کچھ کر سکتے ہیں، اس لئے ہم ضمانت کیلئے آئے، انکوائری میں بھی انہوں نے صرف ایک نوٹس بھیجا جس کا ہم نے جواب دیا۔
عمران خان نے وکیل نے بتایا کہ القادر کیس میں عمران خان اور بشریٰ بیگم کی ضمانت کی درخواستیں عدالت میں پیش کر دیں ہم نے خبر کے بعد اینٹیسپیٹ کر لیا تھا، اس لئے ضمانت فائل کرنے آئے، یہ گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انصاف تک رسائی بنیادی انسانی حق ہے، نیب نے ہمارے نوٹس کا آج تک کوئی جواب نہیں دیا، نیب کے بارے میں جو سپریم کورٹ کہہ چکی ہے وہ نہیں دہرانا چاہتا۔
خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کی درخواست عدالت سے مسترد ہو جاتی ہے تو پھر قانون کے مطابق گرفتاری ہو سکتی ہے، عدالتی ضابطے کے مطابق ہم بائیو میٹرک کرا رہے تھے اور یہ گرفتاری کر لیتے ہیں، عدالتی نظیریں موجود ہیں، ایسی صورتحال میں گرفتار افراد کو فوری رہا کیا گیا۔
عدالتی وقفے سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی نیب راولپنڈی اور پراسیکیٹور جنرل کو آدھے گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے کل تک رپورٹ پیش کرنے کا وقت مانگا تھا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا نہیں ہو گا، عمران خان کی وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم یہاں اسی کیس میں عبوری ضمانت کیلئے بیٹھے ہیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمارتیں بے معنی ہوتی ہیں، اصل چیز کورٹ کا احترام ہے، اگر سسٹم ہی بریک ڈاؤن کر جائے تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ رینجرز کی سٹینڈنگ ڈیپلائمنٹ کی ہوئی، جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ جو کچھ ہوا یہ کوئی سٹینڈنگ ڈیپلائمنٹ تو نہیں تھی۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے سابق وزیر اعظم کو پیش کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 45 سالہ وکالت میں کبھی نہیں ایسا دیکھا، ہم اسی کیس میں انصاف کیلئے یہاں بیٹھے تھے، میں سوچ رہا ہوں کہ میں اگر بائیو میٹرک برانچ میں ہوتا تو میرے ساتھ بھی یہی ہوتا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ جو ہوا اسکی مذمت کرتا ہوں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے احاطے سے جو گرفتاری ہوئی اس کا کیا، ایک وارنٹ جاری ہوا اس پر عمل درآمد رینجرز کے ذریعے کروایا گیا، معاملہ اتنا سادہ نہیں، ایسے نہیں ہوگا، گرفتاری ہائیکورٹ سے ہوئی، مجھ پر، عدلیہ پر، وکلاء پر جو کچھ ہوا اسے ایسے جانے دوں، جس طریقے سے گرفتاری عمل میں لائی گئی کیا یہ مناسب تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ نیب نے گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے کسی ایجنسی کی مدد لی بھی ہے تو کوئی قاعدہ ہو گا، ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت کی عزت اور وقار کیلئے ہائیکورٹ کو یہ معاملہ سننا ہوگا، علی موسیٰ گیلانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا لیکن سپریم کورٹ نے ان کو فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت آئی جی اسلام آباد نے عمران خان کے وارںٹ گرفتاری عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ معلوم نہیں کہ کیسے گرفتار کیا گیا، عمران خان کے کرپشن کیس میں وارنٹ جاری کیے گئے تھے، وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے میرے علم تھا، چیف جسٹس نے آئی سے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ سے گرفتاری کا حکم ملا؟، جس طرح گرفتار کیا گیا وہ نیب تو نہیں لگ رہی تھی۔
جس پر آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ نیب کسی بھی لوکل فورس سے گرفتار کیلئے مدد لے سکتا ہے، بیرسٹر علی گوہر اور علی محمد ایڈووکیٹ کی جانب سے گرفتاری کا احوال عدالت کو بتایا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا دیکھنا ہوگا کہ سارا عمل قانون کے مطابق ہوا ہے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو ایکشن لیں گے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے ہمیں ایک نوٹس ملا تھا، نیب نوٹس کا جواب دے دیا تھا، نیب کی جانب سے اس کیس میں کوئی دوسرا نوٹس نہیں ملا، میرے پاس یہاں تینوں کیسز کی پیٹیشنز ہیں، انہی کیسز میں انصاف کیلئے یہاں موجود تھے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی رجسٹرار اور نیب حکام کا طلب کر لیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.