تازہ تر ین

یو بی ایل کی ڈیجیٹل کارپوریٹ قرضوں میں اضافہ کیلئے Temenos لائیو پر آمد

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں 11ملین صارفین کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یو بی ایل) کارپوریٹ قرضوں کیلئے Temenos ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم پر آگیا ہے،جو کہ ملکی اور بین الاقوامی صارفین کیلئے بینک کے ریٹیل،ایس ایم ای،اور کارپوریٹ بینکنگ کی Temenos پلیٹ فارم پر جامع ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہے۔
NdcTech کے ساتھ نافذ کردہ Temenos کارپوریٹ لون اوریجینیشن سالوشن،یو بی ایل کو ڈیجیٹل کسٹمر کے تجربات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور انتہائی مسابقتی قرض دینے والی مارکیٹ میں کارپوریٹ کلائنٹس کے ساتھ کاروبار میں کامیابی میں مدد کرے گا جس میں موجود عالمی معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی شرح سود کی وجہ سے کمی آئی ہے۔
Temenos سالوشن،قرض کے حصول کے عمل،قرض کی منظوری کے انتظام، قرضہ پالیسی، حد کی نگرانی، قرضہ کی دستاویزات کے انتظام، خطرے کی درجہ بندی، ضمانتی انتظام اور منظوری کے بعد کی سرگرمیوں اور لین دین کے عمل کو منظم کرتا ہے۔
Temenos ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کی بینکاری صلاحیتوں کے ساتھ،یو بی ایل بینک کی کارپوریٹ قرضہ دینے والی ٹیموں کو درست وقت پر درست ڈیٹا تک رسائی کے ذریعہ قرضوں سے متعلق فوری، مستقل اورموثر فیصلے کرنے کے لیے ایک ہموار ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرسکتا ہے۔
یہ پانچ شعبوں میں قرض کی ابتداء کا احاطہ کرتا ہے،جس میں بڑے روایتی بینکاری کارپوریٹس و گروپ کمپنیاں،اسلامی بینکاری کارپوریٹس،زرعی ادارے،مالیاتی ادارے اور چھوٹے و درمیانے درجہ کے کاروباری ادارے شامل ہیں۔
ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کے اپنے عزم کے ساتھ یو بی ایل، Temenos اور NdcTech کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ Temenos پلیٹ فارم کا مزید فائدہ اٹھا کر تمام ریٹیل اور کارپوریٹ صارفین کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل تجربہ فراہم کیا جا سکے، جس میں آن بورڈنگ اور آغاز سے لے کر سروسنگ تک تمام کسٹمر لائف سائیکل کا احاطہ کیا جاسکے۔
Temenos پلیٹ فارم،مائیکرو سروسز پر بنائی گئی APIs کے ذریعہ قابل رسائی کمپوز ایبل بینکاری خدمات پیش کرکے یو بی ایل کو صارفین کو حقیقی فائدہ پہنچانے کیلئے کم خطرہ اور لاگت پر تیزی سے نئی مصنوعات تیار کرنے کے قابل بنائیگا۔
یو بی ایل کے چیف انفارمیشن افسر محمد فیصل انور نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم Temenos ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم پر کارپوریٹ قرضے کے ساتھ لائیو جانے پر خوش ہیں۔ یہ حل ہمیں کارپوریٹ صارفین کے لیے ڈیجیٹل تجربے میں اضافہ اور آپریشنل بہتری حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے، جس سے صارفین کے اطمینان کو بڑھانے اور آمدنی میں اضافے میں مدد ملتی ہے۔ ہم اس کامیابی اور Temenos اور NdcTech کے ساتھ اپنی قریبی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔“
Temenos مشرق وسطیٰ و افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر William Moroney نے کہا کہ ”یو بی ایل کو اس کامیاب گو لائیو پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،اس پر موثر طریقہ سے عملدرآمد یوبی ایل کے کارپوریٹ صارفین کے لیے قرض دینے کے تجربے کو بدل دے گا،یوبی ایل ڈیجیٹل فرسٹ کسٹمر کے تجربات کے ساتھ بینکنگ کے مستقبل کے حوالے سے واضح وژن رکھتا ہے۔ہم بینک کے مقامی اور بین الاقوامی کاروبار میں اس کامیابی کو آگے بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں۔”
NdcTech کی سی ای او،صدر عمارہ مسعود نے کہا کہ ”ہم پاکستان میں یو بی ایل کے ساتھ اس اہم سنگ میل کے حصول پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں،Temenos کے لون اوریجینیشن سالوشن کے ساتھ لائیو جانا،یو بی ایل کی ڈیجیٹل بینکنگ کی تبدیلی میں ایک بہت بڑا اقدام ہے جو بینک کو کارپوریٹ مارکیٹ میں برتری فراہم کرے گا۔ یہ ایک اعلی معیار بھی طے کرتا ہے کیونکہ ہم Temenos پلیٹ فارم کی کمپوز ایبل بینکنگ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کے ساتھ شراکت جاری رکھے ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv