تازہ تر ین

انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان کی 7 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 7 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
دوران سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تمام 7 درخواستوں پر دستخط اور انگوٹھے لگوا لیں جس کے بعد ساتوں مقدمات میں 50، 50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی گئی۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مختلف مقدمات میں 23 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv