تازہ تر ین

قصور: 3 بھائیوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

قصور: (ویب ڈیسک) منڈی عثمان والا پولیس نے 3 بھائیوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم جاوید اقبال کو 9 ماہ بعد لاہور سے گرفتار کر لیا۔
ملزم جاوید اقبال نے گلی کے تنازع پر 3 سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، منڈی عثمان والا پولیس نے ملزم کے خلاف مدعیہ نسرین بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر رکھا تھا جبکہ ملزم کی تلاش جاری تھی۔
مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سمیت دیگر افسران پر مشتمل ٹیموں نے کام کیا، پولیس نے 9 ماہ کی تلاش کے بعد بالآخر ملزم کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv