راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوام مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ججوں کی انکوائری اور ججوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ کب تک صبروتحمل کا مظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا، نہ یہ ریکارڈ جمع کرائیں گے، نہ پیسے دیں گے نہ الیکشن کرائیں گے، عدلیہ کو آئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے۔
پی اے سی میں ججوں کی انکوائری اور ججوں کو تختہ دار میں لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے خود تو عوام میں تنہا ہوئے پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔یہ پارلیمانی ریکارڈ بھی جمع نہیں کرائیں گے بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرائیں گے تاکہ گھر جانے میں آسانی ہو
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹے کے قحط کی کیا فکر، حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے، 13 پارٹیوں نے 13 مہینوں میں غریب پر 170 ارب روپے کے ٹیکس لگائے، 50 فیصد مہنگائی کی اورآئی ایم ایف سے بھی کچھ نہیں ملا۔
عدلیہ کب تک صبروتحمل کامظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا نہ یہ ریکارڈجمع کرائیں گےنہ پیسےدیں گےنہ الیکشن کرائیں گے عدلیہ کوآئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹے کے قحط کی کیا فکر۔ حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے
انہوں نے کہا 17 مئی کے آئی ایم ایف کے ایجنڈے میں پاکستان کو جھنڈی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور امپورٹ کم ہو رہی ہے، کاروبار تباہ ہے، وزراء غیر ملکی دوروں پر ہیں، آئین کی گولڈن جوبلی منانے والوں کے سامنے آئین ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، خود تو یہ عوام میں تنہا ہوئے ہی ہیں پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔
ان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی ریکارڈ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائیں گے بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرائیں گے تاکہ گھر جانے میں آسانی ہو۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

