اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق دوپہر اڑھائی بجے سماعت کریں گے، عمران خان کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت اور دوسرا اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہو گا، پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔
کمرہ عدالت میں داخلہ صرف خصوصی پاسز سے مشروط ہو گا، عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 ممبران اور صحافی کمرہ عدالت میں داخل ہوسکیں گے جبکہ اٹارنی جنرل آفس کے 10 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد عمران خان کو عدالت میں پیشی کے بعد گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

