لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسٹیڈیم کے دنگل کا مقابلہ گوجرانوالہ کے رہائشی پہلوان زمان انور جانی نے جیت لیا اور رستم پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان انور جانی پہلوان نے پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والا دنگل کا فائنل جیت کر رستم پاکستان کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ پنجاب اسٹیڈیم میں دنگل کا فائنل ہوا جس میں گوجرانوالہ کے زمان انور جانی پہلوان کا مقابلہ بہاولپور کے آصف موچی پہلوان کے ساتھ تھا۔ پاکستان کے اس سب سے بڑے دنگل کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ دونوں پہلوانوں نے سبقت پانے کے لیے کئی داؤ پیچ لگائے تاہم 30 منٹ تک کشتی برابر رہنے کے بعد فاتح کا فیصلہ پوائنٹس پر ہوا۔ منصفین نے پوائنٹس کی برتری ملنے پر زمان انور جانی کو رستم پاکستان کا حقدار ٹھہرایا۔ رستم پاک وہند بشیر بھولا بھالا ، حامد خان پہلوان اور عثمان شاہد پہلوان نے منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے۔ فاتح پہلوان کو 10 لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ رنرز-اپ پہلوان کو 5 لاکھ روپے انعام ملا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

