تازہ تر ین

کلین سویپ کا خواب ادھورا، پاکستان کو آخری ون ڈے میں کیویز کے ہاتھوں شکست

کراچی: (ویب ڈیسک) آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔
پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 299 رنز بنا کر آخری اوور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افختار احمد کی 94 رنز کی ناقابل شسکت اننگز بھی کام نہ آئی اور پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بدترین رہا،شان مسعود 7، کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان 9 ، فخر زمان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ آغا سلمان57، شاداب خان 14 ، اسامہ میر 20،محمد وسیم 6 رنز جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی سکور پویلین لوٹ گئے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ 87 ، ٹام لیتھم 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارک چیپ مین 43، میک کونچی 26 ، ہینری نکلس 23 اور ٹام بلنڈل 15 رنز بنا سکے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ محمد وسیم اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv