تازہ تر ین

اداروں کی تذلیل سے دشمن کو فائدہ پہنچانے والے عناصر کی مذمت کی جائے: محسن نقوی

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں کسی کو اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تذلیل یا دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم ان عناصر کی مذمت کریں جو پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور مجرموں کا قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv