تازہ تر ین

عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

لندن: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، بہت جلد انویسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں، جس میں ٹریڈ، ایجوکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے تعاون پر غور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف جو بیانیہ بنایا وہ جھوٹ پر مبنی تھا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، کیس سے میری عزت میں اضافہ ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv