اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ ملک کے خلاف سازش، جھوٹ اور چوریوں پر عمران خان کو سزا ہو۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کر رہی ہے، ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ اور فساد نہیں بلکہ روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے، ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو، تمہاری وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے، کبھی بھارت، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے ہو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی، سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا، وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہباز شریف کیا کر رہے ہیں تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی رکھی ہوئی ہے، ملک میں عدم برداشت پھیلانے والے کی وجہ سے آج پاکستان کے اندر جتھے قاتل بن گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

