ٹیکساس : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الین (Allen) شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور تنہا تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی گاڑی کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کے واقعے کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ والے علاقے میں جنوب ایشیائی شہریوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔
گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال اب تک امریکا میں کم از کم 198 ’ماس شوٹنگ‘ کے واقعات پیش آئے ہیں، ایسے واقعات جن میں چار یا اس سے زیادہ افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

