لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، انتخابات کا راستہ روکنے کے لئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن نے زمان پارک میں ملاقات کی، اس موقع پر کینیڈا سے تحریک انصاف کے رہنماء عامر خان، چودھری ظفر، اشفاق احمد، میاں عدنان، مدثر مچانہ، سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورتحال اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگوکی گئی، اس کے علاوہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویے پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کیلئے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

