راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہیں، چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کی حمایت پر چین کے کردار کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک میں طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، چینی وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت پر اظہار اطمینان اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبوں میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے مسلح افواج کے کردار کی بھی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

