اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خارجہ میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس شروع ہو گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، چینی وزیر خارجہ چن گانگ اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی شریک ہیں۔
سہ فریقی مذاکرات میں افغانستان کے اقتصادی، مالیاتی مسائل، قیام امن، شہری حقوق کی بحالی، تعلیم، صحت، خوراک اور پابندیوں سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ چن گانگ، نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کر رہے ہیں، پاکستانی وفد میں وزیر مملکت حنا ربانی، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اور افغانستان ڈیسک کے حکام شامل ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے، بلاول بھٹو زرداری نے افغان وزیر خارجہ کا استقبال کیا، وزارت خارجہ میں افغانستان اور چین کے وفود کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

