لندن : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کامن ویلتھ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر ان کی کنگ چارلس سوئم اور برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ملاقات بھی ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کی کنگ چارلس سوئم کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لندن میں کامن ویلتھ لیڈرز کی تقریب میں شرکت کی اور بادشاہ سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر اطلاعلات نے بتایا کہ شہباز شریف نے کنگ چارلس سوئم کو پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کی تاجپوشی پر مبارکباد پیش کی۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے کنگ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جبکہ شاہ چارلس نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنے سابقہ دورہ پاکستان کو یاد کیا۔
بعدازاں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی ایک نئے دور کا آغاز ہے، دولت مشترکہ تنظیم کی تقویت میں سب اپنا اپنا کردار ادا کریں، دولت مشترکہ کے ممالک کے مابین ہم آہنگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے پاکستانی نوجوانوں اور ہنر مندوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا بھی ذکر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے، حکومت پسماندہ طبقے، اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لا رہی ہے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ملاقات کی اور برطانوی شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی دو روزہ تقریبات کیلئے شاندار انتظامات پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے جس پر انہوں نے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔
اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بھی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

