لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ سیشن کورٹ لاہور میں مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ، مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ راسخ الہٰی بخار میں مبتلا ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے راسخ الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ بعدازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی۔ ملزمان میں تحریم الہٰی، زارا الہٰی، احمد فاران، عتیق الرحمان، شجاع الدین و دیگر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

