کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود پارک میں چلتے جھولے سے گِر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ افسوسناک واقعہ کلفٹن کے پلے لینڈ نامی پارک میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان کراچی میں اپنے رشتے داروں کے ساتھ گھومنے کیلئے کلفٹن پارک آیا ہوا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزی کے ساتھ جھولا چل رہا ہے جبکہ اطراف میں کئی لوگ کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اتنے میں نوجوان چلتے جھولے میں اپنا لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے۔
جھولے کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے نوجوان خود کو سنبھال نہیں پاتا اور دور جاکر گرتا ہے۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ 17 سالہ نوجوان کی شناخت ولی اللہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ حادثے کے بعد پارک انتظامیہ نے متاثرہ جھولا بند کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

