لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مراد سعید کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں مراد سعید نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔
عدالت نے مراد سعید کے خلاف وفاق اور تمام صوبوں سے تمام مقدمات کا ریکارڈ منگوا لیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مراد سعید سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں جن پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے۔ درج مقدمات میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوکر ضمانت کروانا چاہتا ہوں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور متعلقہ عدالتوں تک رسائی کے لیے کارروائی روکنے کا حکم دے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مراد سعید نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

