لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مرکزی صدر تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر پٹرول بمب پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عاصم چیمہ سابق صدر لاہور بار نے دلائل دیئے۔
بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف روز گالیاں دیتے ہیں، یہ آئین کا کھلواڑ کر رہے ہیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے دہشت والا راستہ نہیں، پرامن راستہ اپنایا، ہم عدلیہ میں گئے اور پھر انہوں نے مذاکرات شروع کئے۔
انہوں نے کہا کہ شریف سارا خاندان بدنیت ہے، انہوں نے کچھ نہیں کرنا، یہ لوگوں کے خلاف جھوٹے پرچے کرنے کے ماہر ہیں، ہم ان کو اور ان کے خاندان کو بھی جانتے ہیں، ان کی عادت ہے جس سے وعدہ کرو کبھی پورا نہ کرو۔
سابق وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مقدمات ساتھ ساتھ چلیں گے، ہم پوری طرح فائٹ کر رہے ہیں، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، ہم نے پیچھے ہٹنے والی بات سیکھی ہی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک مقصد کے لئے نکلے ہیں، ہمارا ایک مشن ہے، ملک کو سنوارنا ہے، ہم نے قوم کو کام کر کے دکھایا ہے، ہم آئندہ بھی کام کر کے دکھائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

