لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔
اداکارہ مدیحہ امام کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مدیحہ نے شادی کے دن میکسی اور ساتھ مہرون رنگ کا غرارا اور دوپٹہ زیب تن کیا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اداکارہ کی جانب سے ایک اور تقریب کی تصاویر بھی انسٹاگرام کی سٹوری پر شیئر کی گئیں۔
مدیحہ نے اس تقریب پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا، ان کے شوہر موجی بسار نے ایک تقریب پر تھری پیس سوٹ جبکہ شادی والے دن آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار پہن رکھا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
ان کے اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 3 پوسٹس موجود ہیں جن میں سے دو عید کی جو ایک ہفتہ پہلے شیئر کی گئیں ہیں جبکہ ایک شادی کی جو گزشتہ روز پوسٹ کی گئی۔
مدیحہ امام کی شادی پر ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

