میڈرڈ : (ویب ڈیسک) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور روسی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی نمبرون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ 21 سالہ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹیچ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھرڈ سیڈ امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو 4-6، 0-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ایگا سویٹیک اور ویرونیکا کدرمیٹووا ایک دوسرے کے خلاف فائنل کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

