اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
کراچی میں ہونیوالے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا تھا۔
288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 261 رنر بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا اور قوم کو ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

