اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو ہمیں الیکشن ہی کی طرف جانا ہے ، سیاست کا مسئلہ سیاستدانوں نے خود حل کرنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان پر مقدمے کیخلاف سپریم کورٹ آئے ہیں، امید ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتشار ہے اور اس افراتفری کاسب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو ہو رہا ہے، پارلیمان اور عدالت آمنے سامنے ہے، ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا ان کی اپنی ذمہ داری ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ الیکشن سےمتعلق متفقہ تاریخ کیلئے مزید رابطوں کی ضرورت ہے ، ہم نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے بعد تاریخ طے کرلیں جب تمام حجاج کرام واپس آجائیں گے، جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مزید رابطے جاری رکھے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی بدحالی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تماشا بنا ہوا ہے ، چاہتے ہیں آئندہ الیکشن دھاندلی سے پاک ہو۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری اورگوادر میں دو ماہ تک دھرنے اور احتجاج کی قیادت کرنے والے ”حق دو“ تحریک کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمان کو 13 جنوری کو بلوچستان پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ عدالت میں خود گرفتاری دینے کیلئے داخل ہورہے تھے ، ان کے خلاف قتل، اقدام قتل، لوگوں کو تشدد کے لیے اکسانے اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

