کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 7 مئی بروز اتوار کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں کراچی ڈویژن کی یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستیں بھی شامل ہیں۔
ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد، یو سی 13 نیو کراچی، ضلع کورنگی میں یو سی 2 کورنگی، یو سی 3 شاہ لطیف ٹاؤن، یو سی 8 لانڈھی، ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد، ضلع جنوبی میں یو سی 2 بہار کالونی لیاری اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 بلدیہ میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوگی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ سٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ایک بھی پولنگ سٹیشن نارمل نہیں ہے، 292 کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں 434 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

